ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر لاہور میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔انہوں نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اسی دورے کی مناسبت سے لاہور میں کل مقامی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، جس کا نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے ۔تاہم پنجاب سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی بند ہونگے ۔
دوسری جانب کمشنر کراچی نے بھی کل شہر قائد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، کراچی ڈویژن میں کل تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ کمشنر کراچی سے رابطہ پر انہوں نے بتایا ہے کے ایرانی صدر کی آمد پر سڑکوں پر ٹریفک کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔