بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور خالد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی جراح کے دوران اسٹیٹ آف کونسل نے دلائل میں کہا کہ بنی گالہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کہ کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں۔اس کے لیے ہم مزید کچھ وقت درکار ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے؟ آپ نے انہیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اس کیس میں ایک رٹ اور 6 متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کوئی گرانڈ نہیں ہے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ ابھی بھی آپ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہ رہے ہیں؟جس کے جواب میں وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ جی بالکل، ہم بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔ بعد ازاں عدالت نے عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلا سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرلتے ہوئے اسٹیٹ آف کونسل (سرکاری وکیل)کے ایک ہفتے کا وقت مانگنے کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *