پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں ، انہوں نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، آسٹریلوی بلے باز نے بطور کپتان نے 76میچوں میں 2ہزار 362سکور کیا تھا جسے بابر اعظم نے گزشتہ روز کے میچ میں 28واں رنز بنا کر توڑ دیا ہے۔ قومی کپتان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بطور کپتان 67ویں اننگز تھی ۔
محمد رضوان کا اعزاز:
دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں محمد رضوان نے 3ہزار رنز مکمل کرلیے، رضوان نے 79میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے 79 اننگز میں یہ اعزاز احاصل کیا۔ پاکستانی وکٹ کیپر نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا مشترکہ ریکارڈ81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے لئے نام شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل تقریباً مکمل کر لی ہے اور وکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ نائب کپتان کے عہدے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پ سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔ محمد رضوان اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کے دوران بھی نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔
اس سے قبل بابر اعظم کے سابقہ دور قیادت میں بھی رضوان نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 54رنز کی شاند ار اننگ کھیلی ۔ جس کے باعث پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دی ۔