ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر غیر سرکاری انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں، (ن) لیگ نے 2 نشستیں جیتیں جبکہ پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل، اور آزاد امیدوار نے بھی ایک ،ایک نشست حاصل کیں۔ صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں میں (ن) لیگ نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ دیگر پارٹیاں پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل، اور استحکام پاکستان پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت سکیں ۔
اس کےعلاوہ مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں، جبکہ ایک نشست پر ایک آزاد امیدوار نے کامیاب ہوا ہے۔
سندھ ،پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 91581 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار محمد علی 2763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب کے الیکشن نتائج : کون جیتا کون ہارا؟
صوبائی نشست پی پی 22 چکوال کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے فلک شیر 55ہزار 580ووٹ لے کر کامیاب جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار 47ہزار ووٹ لے کر ہار گئے ۔
پی پی 32 گجرات میں مسلم لیگ ق کے چوہدری موسیٰ الہی 71ہزارووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مقابل میں پرویز الہی 37ہزار ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی پی 36 وزیر آباد 2 میں مسلم ليگ ن کے عدنان افضل چٹھہ 74ہزار 7سو ووٹ لے کر کامیاب جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔یہ نشست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ نے جیتی تھی جو انہوں نے چھوڑ دی تھی۔
پی پی 54نارووال میں مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری60ہزار351ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ سنی اتحادکونسل کےاویس قاسم46ہزار666ووٹ لیکرہار گئے ۔
پی پی 93بھکر میں مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان 44ہزار882ووٹ لیکرکامیاب جبکہ ان کے مقابل میں آزاد امیدوار محمدافضل خان 39ہزار144ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 139 شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کےامیدوار رانا افضال حسین 46585 ووٹ لے کر کامیاب جیت گئے ،سنی اتحاد کونسل کےچودھری اعجاز بھٹی 29833 ووٹ لے کر ہار گئے ۔
پی پی 147 لاہورسے مسلم لیگ کے امیدوار محمد ریاض حسین 31 ہزار 841 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، ان کے مقابل میں آزاد امیدوار محمد خان مدنی 16 ہزار 548 ووٹ ہار گئے ۔
پی پی 149 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی کامیاب 47 ہزار 722 ووٹ لے کر جیت گئے۔جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید 26 ہزار 200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی158لاہورسے مسلم لیگ ن کےامیدوار چودھری محمدنواز40ہزار165ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،سنی اتحادکونسل کےامیدوار مونس الہٰی28ہزار18ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔
پی پی 164لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس31ہزار499ووٹ لےکر کامیاب،سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف میو 25ہزار781 ووٹ لے کر ہار گئے ۔
پی پی 266 رحیم یار خان سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتازعلی 47 ہزار 181 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد صفدر خان لغاری 34 ہزار 552 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی290 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ ن کےعلی احمد لغاری 62 ہزار 484 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ سنی اتحادکونسل کے محی الدین کھوسہ 23 ہزار 670ووٹ لیکردوسرے نمبر پررہے۔
خیبر پختون خوا کے الیکشن نتائج:
خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91پر ضمنی الیکشن ہوئے۔ صوبائی نشست پی کے 22 باجوڑ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 23 ہزار 386 ووٹ لیکر جیت گیا جبکہ جماعت اسلامی کےعابد خان 10 ہزار 477 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی کے 91 کوہاٹ سے سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 22998 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےجبکہ آزاد امیدوار امتیاز شاہد 15911 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔