پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات دھاندلی زدہ ہیں اور ا نہوں نے ان انتخابات کو 8 فروری 2024کے عام انتخابات کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ قرار د ے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن 8 فروری 2024کے عام انتخابات کی طرح دھاندلی زدہ اور اسی کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو زد و کوب کیا گیا، بعض حلقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔ میں اپنے حلقے میں مہم نہیں چلا سکا، بدقسمتی سے ریاست نے ابھی تک کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں، زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے یہ کیسے ضمنی انتخابات ہیں ؟ حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہ عوام جس کو ووٹ دیں اس کے مینڈیٹ پر ڈھاکہ نہ ڈالا جائے۔
اگر کے پی کے میں کسی کو دھاندلی کے حوالے سے شکایت ہے تو سامنے لائے۔ اس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ نارووال میں ہونے والے واقعے میں مسلم لیگ ن کے کارکن کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس طرح کے واقعات افسوس ناک ہیں ان سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے ، اور اس طرح کے واقعات کا ہونا ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہیں ، عوام کو بھی چاہیے کہ لڑائی جھگروں سے پرہیز کریں ۔ سیاست دانوں کو چاہیےکہ جب بھی ملک میں عام انتخابات ہوں یا ضمنی انتخابات ، معاملات کو کنٹرول کرنا چاہیے ۔ لڑائی جھگڑوں کے واقعات دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں ان سے ہمیں گریز کرنا ہو گی ۔