پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 266 صادق آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ممتاز چانگ کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 266 صادق آبادکے 92 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز چانگ 28 ہزار8 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے صفدر لغاری 20 ہزار603 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں، سنی اتحاد کونسل کے سمیع اللہ جٹ9 ہزار413ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔