حلقہ این اے 119میں مسلم لیگ (ن)کو کامیابی مل گئی

حلقہ این اے 119میں مسلم لیگ (ن)کو کامیابی مل گئی

مریم نواز کی قومی اسمبلی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی پرویز ملک کامیاب قرار۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک 60 ہزار 918 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے میاں شہزاد فاروق 34 ہزار 94 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست 119 سے عام انتخابات میں مریم نوازشریف کامیاب ہوئیں تھی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی جس پر ن لیگ کی جانب سے ضمنی انتخابات میں علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *