الیکشن کمیشن بلوچستان نے حلقہ پی بی 50 میں 5 پولنگ اسٹیشنز پر عملے کے غائب ہونے کے اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
الیکشن کمشنر بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کا الزام کہ 5پولنگ اسٹیشنز کا عملہ غائب تھا بے بنیاد نکلا۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حلقہ پی بی 50میں 5پولنگ اسٹیشنز کا عملہ غائب ہے ۔جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فوری طور پر ان پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا گیا جہاں پولنگ کا عمل جاری تھا ۔ معلوم ہوا کہ مذکور ہ پولنگ اسٹیشنز پر عملے کے غائب ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔چنانچہ الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق حلقہ پی بی قلعہ عبداللہ میں ضمنی انتخاب کا عمل کامیاب رہا۔