ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے گئی

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے گئی

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کامیاب ترین جماعت بن کر ابھری۔ سنی اتحاد کونسل صرف دو نشستیں حاصل کر سکی۔مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور پیپلزپارٹی ایک ، ایک نشست حاصل کر نے میں کامیاب، دو نشستوں پر آزاد اُمیدواروں نے میدان مار لیا۔

اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119اور این اے 132میں کامیاب ہوئی جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقوںپی پی 22،پی پی 36،پی پی 54،پی پی 93،پی پی 139،پی پی 147،پی پی 158،پی پی 164،پی پی 266اور پی پی 290سے بھی مسلم لیگ (ن)کو کامیابی حاصل ہوئی۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 32میں بھی ن لیگی امیدوار کامیاب ٹھہرا۔

جبکہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی نشست این اے 44اورخیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 91سے کامیاب ہوئی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی این اے 196قمبر شہدادکوٹ1، آئی پی پی حلقہ پی پی 149جبکہ مسلم لیگ (ق)نے حلقہ پی پی 32سے کامیابی سمیٹی۔

اس کے علاوہ حلقہ این اے 8باجوڑ اور حلقہ پی کے 22باجوڑ میں آزاد اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *