اسلام آباد سے سعودی سفارتکار کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ایف آئی آر جھوٹی نکلی۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سےعوام کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی سفارت کار کے مبینہ اغواء کی جھوٹی خبر گردش کر رہی ہےجبکہ اس پراپیگنڈہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق اس خبر کے حوالے سے گردش کرنے والی دستاویزات بھی جعلی ہیںاورریاست مخالف پراپیگنڈہ غیر ملکی ایجینسیوں کی طرف سے چلایا جارہا ہے۔اسلام آباد پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر کان مت دھریں۔
تحریک انصاف کے فارن ٹرولز اور دشمن خفیہ ایجنسی’را‘نے سعودی سفارتکار کے اغواکی جھوٹی کہانی بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا دی، جس کی تصدیق کیے بغیر مختلف پلیٹ فارمز پر خبر کوشئیر کیا گیا۔ دشمن کا مقصدایسی خبریں پھیلا کر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کرنا ہے۔جو کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاری میں روڑے اٹکانے کی بھونڈی کوشش تھی ۔