حلقہ پی پی 290 اور پی پی 164 میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا

حلقہ پی پی 290 اور پی پی 164 میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا

ضمنی الیکشن، حلقہ پی پی 290 اور حلقہ پی پی 164 میں بھی مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز نے ڈیرہ غازی خان کے صوبائی حلقہ پی پی 290 سے میدان مار لیا۔ اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار علی احمد خان کا مقابلہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ سے تھا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 290 سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان نے محی الدین کھوسہ کے خلاف کامیابی سمیٹ لی۔ سردار علی احمد خان 74560 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ 26310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 سےبھی مسلم لیگ ن کے امیدوار نے مخالف امیدوار کو چاروں شانے چت کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی 164 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے ، ن لیگ کے ران راشد منہاس 31499 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 25 ہزار 781 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *