نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتل گرفتار

نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتل گرفتار

نارروال میں مسلم لیگ (ن)کے بزرگ کارکن کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ایکشن شروع ہوگیا۔
آج ضمنی انتخاب کے دوران پی پی 54 نارووال میں کوٹ ناجو کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ن لیگ کا رکن محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی محمد یوسف اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں ن لیگ کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا اور محمد یوسف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے، تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ مریم نواز کا کہناتھاکہ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *