کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی نے 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ 23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *