وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 21قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر الیکشن کروایا گیا۔ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری رہا اور اب ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے ۔تاہم چند پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بڑادعویٰ سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مشن نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔