الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ گا عمل مقررہ وقت پر 5 بجے ختم ہو جائے گا، تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے، پولنگ سٹیشن کے احاطہ کے اندر موجود لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ملک میںضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، عوام نے جوش و جذبہ سے انتخابی عمل میں حصہ لیا، گرمی کی وجہ سے علی الصبح ٹرن آئوٹ زیادہ رہا تاہم دوپہر کے بعد ٹرن کم ہونا شروع ہو گیا، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 2،2 اور صوبہ سندھ کی ایک نشست پر پولنگ ہورہی ہے اس کے علاوہ پنجاب میں 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 2،2 صوبائی نشستوں پر بھی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔