پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا، مریم نواز

پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی ۔ میرا مشن نواز شریف کے وژن کو آگے لے کر جانا ہے۔

مریم نواز نے لیگی ووٹر زکو پیغام دیتے کہا کہ ن لیگ کا ووٹر باہر نکل رہا ہے، یہ خوشی کی بات ہےضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ 130 ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے،چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔

وزیراعلی پنجان نے کہا کہ میر ا مقصد عام عوام کیلئے آسانیا ںپیدا کرنا اور ہماری حکومت اس کیلئے دن رات کوشاں ہے، ہم نے رمضان نگہبان پیکج ، 20ہزار موٹر سائیکلیں، سستا آٹا اور سستی روٹی کی فراہمی کیلئے کوشش کی جو ہماری چند دن کی کاردگی کا ثبوت ہے ۔ ہم جلد ہی پورے پنجاب میں لیب ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں آٹا سستا ہو ا تھا ۔ ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب کی گندم کی فصل آنا شروع ہو گئی ہے تو اسکے نتیجے میں 20کلو آٹے کی قیمت میں مزید 3سو روپے کے کمی کا امکان ظاہر ہے اور 20کلو آٹا تھیلا 28سو روپے کی بجائے 2ہزار روپے میں ملے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *