امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے تمام پلیٹ فارمزپر ورچوئل معاونت کے تجربے میں انقلاب برپا کرتے ہوئے میٹا اے آئی (مصنوعی ذہانت)کی خصوصیات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
میٹا اے آئی کا نیا فیچر پاکستان سمیت 10سے زائد ممالک کے صارفین کیلئے زیادہ اسمارٹ،تیز اور قابل رسائی بن جائیگا۔ میٹا اے آئی اب بناء کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ،انسٹا گرام،میسنجر،فیس بک،رے بین،میٹا اسمارٹ گلاسز اور کوئسٹ3جیسی مشہور ایپس میں ضم ہو گا۔مارک زکر برگ کے اس انقلابی اقدام سے صارفین اب تحقیقی معاونت سے لے کر گروپ ٹرپس کی منصوبہ بندی،تصویری کیپشن کی تیاری اور دیگر بہت سے فنکشنز سے لطف اندوز ہونگے ۔
اس حوالےس ے میٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹا اے آئی مختلف پلیٹ فامرز پر دستیاب ذاتی معاون کے طور پر کام کرے گا۔جبکہ یہ صارفین کو ایپس میں نیلے دائرے کے آئیکون کی صورت میں نظر آئے گا ۔ جس پر کلک کرنے سے صارفین کو میٹا اے آئی تک رسائی مل جائے گی۔سوشل میڈیاصارفین اب فیس بک،انسٹا گرام،واٹس ایپ اور میسنجر پر سرچ فیچرز کی مدد سے براہ راست میٹا اے آئی سے سوالات پوچھنے کے علاوہ اپنی مرضی کے معلومات تک دسترس حاصل کریں گےمیٹا اے آئی کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ، سنگاپور ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے سمیت دیگر ممالک میں ممالک میں انگریزی بولنے والے صارفین کیلئے اپنی دستیابی بڑھا رہا ہے۔