ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل بروز پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ابراہیم رئیسی پاکستان کے دورہ کےد وران اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی بھی جائیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا، جس کے بعد ایرانی صدر سے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء سمیت دیگر ملاقاتیں کریں گے۔کل پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

24اپریل منگل کے روز ایرانی صدر لاہور جائیں گے جہاں وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے ، انہیں گورنر ہائوس میں ظہرانہ دیا جائے گا ۔ اس کے بعد ایرانی صدر کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے ، کراچی میں ایران کے صدر ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں کریں گےاوراس دوران ابراہیم رئیسی مزار قائد پر بھی حاضری دینگے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو 2 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے ۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کےدوران اپنے ہم منصب آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو شہباز شریف کی حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بھی دورے کی تصدیق کی تھی ، صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر واضح ہو ۔ دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جبکہ وہ ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *