زہر دینے کےخدشات،بشریٰ بی بی کو سینے میں تکلیف تھی، انتظار پنجوتھا

زہر دینے کےخدشات،بشریٰ بی بی کو سینے میں تکلیف تھی، انتظار پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ہفتہ کو سینے میں تکلیف تھی۔

انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کیے گئے تھے، وہ رپورٹ میں پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو سینے میں تکلیف تھی، ان کی طبیعت خراب تھی۔دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کی میڈیکل رپورٹس منظر عام پر آگئی ہیں ۔میڈیکل رپورٹ میں ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق خاتون اول کو صحت سے متعلق کوئی قابل ذکر مسئلہ نہیں ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بشریٰ بی بی کی اینڈواسکوپی، الٹرا سائونڈ، ایکو اور ای سی جی نارمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز تھائی رائیڈ، میگنیشیم اور بلڈ کیمسٹری کیلئے خون کے نمونے لینا چاہتے تھے جبکہ یورین ٹوکسی کولوجی کیلیے یورین کا نمونہ لینا چاہتے تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے دوران بلڈ اور یورین سیمپلز دینے سے انکار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ نے عملے سے کہا کہ وہ بلد اور یورین سیمپل صرف شوکت خانم لیب کو دیں گی۔بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کیلئے ڈاکٹرز پینل کی سربراہی ڈاکٹر عاصم نے کی جبکہ پینل میں ڈاکٹر مسلم عتیق اور سینٹرل جیل راولپنڈی کے ڈاکٹر عامر بھی شامل تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *