قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کی درخواست پرسول آرمڈ فورسزاور فوجی اہل کارسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند:
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے کہا کہ 21 اور 22 اپریل کو موبائل سروس عارضی طور پر معطل رہے گی، اتھارٹی نے یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر کیا تھا ۔پی ٹی اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس آج پولنگ کے دوران معطل رہے گی تاکہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔صوبائی دارالحکومت لاہور، تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفروال، بھکر، قصور، شیخوپورہ، صادق آباد، کوٹ چٹہ، ڈیرہ غازی خان میں سفارش کی گئی۔واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 خالی نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی 2، 2 نشستوں جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اتوار کو ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان، این اے 119 لاہور، این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی انتخابات سج گیا ہےاور پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام تک جاری ہے گا ۔
پنجاب میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حلقوں میں پنجاب سے 12 حلقوں سے 174 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے جبکہ 40لاکھ 44ہزار 5سو 52 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:
خیبرپختونخوا کے 2 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات 49امیدوار میدان میں اتریں گے 892 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 139 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 14 لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
سندھ میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:
الیکشن کے مطابق صوبہ سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار میدان مدمقابل ہیں، 303 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ان میں 158 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا اور 4 لاکھ 23ہزار سے زاہد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
بلوچستان میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:
اسی طرح بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں 20 اور 22 میں بھی کل پولنگ ہو گی، جس کیلئے 4 لاکھ کے قریب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں جبکہ 354 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں بھی ری پولنگ کل پولنگ ہو گی۔