جعلی حکومت کو اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

جعلی حکومت کو اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

جعلی حکومت کو اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کا پشین میں جلسے سے خطاب۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پشین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عرصے سے پشین نہیں آیا یہاں تک کہ انتخابات میں بھی یہاں حاضر نہیں ہوا لیکن میری عدم حاضری کے باوجود پشین کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا، جس کا شکر گزار ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، جس کے خلاف عوام کی طاقت سے تحریک چلائی اور کامیابیاں حاصل کی، 2024 کے انتخابات میں اس سے بھی زیادہ شرم ناک دھاندلی ہوئی ہے اور جعلی نمائندے اقتدار میں لائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سرزمین سے یہ تحریک اٹھی ہے اور یہ پورے ملک تک جائے گی، اس جعلی حکومت کو اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے۔ حکمران بتائیں بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی ہے، بتایا جائے کہ اسمبلی 70 ارب میں یا 80 ارب میں خریدی ہے، یہ بھی بتایا جائے کہ سندھ اور خیبرپختونخوا (کے پی) کی اسمبلی کتنے میں خریدی ہے۔ ہم نے ہمیشہ سنجیدہ سیاست کی ہے لیکن اگر تم آئین اور جمہوریت کو بوٹوں تلے روندوگے تو ہم پہاڑ کی طرح سامنے کھڑے ہوں گے، میرے آبائواجداد نے جرات اور بہادری کا درس دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بزدلی کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، سیاست دانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ یہ ہماری اندرونی لڑائی نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ سیاست دانوں کو آپس میں لڑایا لہٰذا سیاست دان کرسی کے لیے لڑائی چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں، جےیوآئی کوشکست دینے کے لیے سیاست دانوں سے پیسہ لیاگیا، کٹھ پتلی حکمرانوں کےپیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں، تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ تحریک آگےبڑھےگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *