پی ٹی اے نے چند اضلاع میں 21 اور 22 اپریل کو موبائل سروس بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا

پی ٹی اے نے چند اضلاع میں 21 اور 22 اپریل کو موبائل سروس بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 21اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں 21اور 22اپریل کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔پی ٹی اے کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 13اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا یاتھا۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دن 13اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ 13اضلاع لاہور، شیخوپورہ ، قصور، تلہ گنگ ، کلر کہار ، گجرات، علی پور چٹھہ ، ظفروال، بھکر ، صادق آباد اور ڈیرہ غازی خان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔جبکہ مراسلے کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے جبکہ سی سی پی او لاہور متعلقہ کمشنر اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *