اختیارولی خان کا خیبرپختونخوا حکومت پر وزارتیں کروڑوں روپے میں بیچنے کا الزام

اختیارولی خان کا خیبرپختونخوا حکومت پر وزارتیں کروڑوں روپے میں بیچنے کا الزام

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیارولی خان نے خیبرپختونخوا حکومت پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

سماجی رابطو ںکی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر)پر ایک ٹویٹ میںن لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور حکومت اب تک پہلے 100 دنوں کی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکی، پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں،پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں،پی ٹی آئی بری طرح منقسم ہے، گنڈاپور حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ہزاروں ارب کے مقروض صوبے کے عیاش حکمران قیمتی گاڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں،گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس مریم نواز پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں،پنجاب اور مرکزی حکومت کی حسد نے گنڈاپور حکومت کو آسیب زدہ بنا دیا ہے،جلد چارج شیٹ پیش کرینگے جس میں پچاس لاکھ گھروں اور کروڑ نوکریوں کا پوچھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے ایک ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لیا جائیگا۔انہوں  نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کی مد میں 500 ارب روپے کہاں خرچ کئے اسکا حساب بھی دینا ہوگا۔ آخر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئےانہوں نے استفسار کیاکہ’ گنڈاپور صاحب ! وزیراعلی ہاؤس کو یونیورسٹی کب بنائیں گے ؟‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عام الیکشن سے پہلے باجوڑ میں قتل ہونیوالے پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب نے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپر سنگین الزام عائد کیا تھا۔ مبارک زیب نے الزام عائد کیا کہ انہیں جان بوجھ کر ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹ نہیں دیا گیا اورعلی امین گنڈاپور نے انہیں الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے 7کروڑ روپے اور نوکری کی پیشکش کی ہے۔تاہم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *