محکمہ موسمیات کی بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشنگوئی

بارشوں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشنگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25اپریل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےبتایا کہ نئے سسٹم کے تحت کراچی میں برسات کے فی الحال امکانات دکھائی نہیں دےرہے۔انھوں نے بتایا کہ کراچی سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے اور اب برسات کا کوئی امکان نہیں ، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 سے29 اپریل تک بلوچستان، کےپی، جی بی ،کشمیرکے چند مقامات پر بادل برسنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اوردیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کاشتکارگندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں، آسمانی بجلی چمکتےوقت سائیکل، موٹر سائیکل یابغیرچھت کے گاڑیوں میں سفر نہ کریں اور بلندعمارتوں، درختوں، کھمبوں، موبائل ٹاورز سے دور رہیں۔این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان کےشہرکیچ، قلات، خضدارمیں سیلابی صورتحال متوقع ہے جبکہ کےپی میں21اپریل تک دیر،مالاکنڈ،صوابی، کوہستان میں سیلاب کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، دونوں صوبوں میں مختلف حادثات میں 61افراد جاں بحق ہوئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے طوفانی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 25 بچے، 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *