آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی، وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میں معاملات طے پاگئے

آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی، وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میں معاملات طے پاگئے

پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پرآپس میں معاملات طے کر لیے، علی ناصر رضوی منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تین ہفتے قبل سید علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کردیاتھا۔علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔پنجاب حکومت کا موقف ہےکہ پنجاب میں پہلے ہی افسران کی کمی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسران سے استفادہ کرے۔

تاہم آج پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور فیصلہ ہوا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پنجاب حکومت پیرکو ریلیو کردے گی۔ لیکن آئندہ پنجاب سےکوئی افسر درکار ہو تو وزیراعلیٰ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، اس حوالے سے حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ کو انتباہ جاری کردیا ہے۔ جبکہ نئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے لیے رانا ایاز سلیم اور فیصل کامران سمیت کہ شہزاد بخاری اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نام زیرِ غور ہیں۔

واضح رہے علی ناصر رضوی ایس پی آپریشنز، ڈی پی او قصور، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *