پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،وزیراعظم

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،وزیراعظم

چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے دوست ملک چین کیلئے پیغام جاری کردیا۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جہاں چین نے اپنی معاشی ترقی کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے وہی چینی ثقافت اور چینی زبان دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *