قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں  پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہو گی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے اب کوئی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل بروز اتوار21 اپریل کو ہوں گے۔

موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند:

ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران 13شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ، ان شہروں میں گجرات ، ڈی جی خان ، شیخوپورہ، صادق آباد، چکوال ، تلہ گنگ،علی پور ،ظفر وال ، بھکر ، قصو اور کوٹ چھٹہ شامل ہیں ۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو 13شہروں میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس کی بندش کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان، این اے 119 لاہور، این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجےگا ۔

پنجاب میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حلقوں میں پنجاب سے 12 حلقوں سے 174 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے جبکہ 40لاکھ 44ہزار 5سو 52 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:

خیبرپختونخوا کے 2 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات 49امیدوار میدان میں اتریں گے 892 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 139 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 14 لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

سندھ میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:

الیکشن کے مطابق صوبہ سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار میدان مدمقابل ہیں، 303 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ان میں 158 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا اور 4 لاکھ 23ہزار سے زاہد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

بلوچستان میں حلقے اور ووٹرز کی تعداد:

اسی طرح  بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں 20 اور 22 میں بھی کل پولنگ ہو گی، جس کیلئے 4 لاکھ کے قریب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں جبکہ 354 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے حلقہ  پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں بھی ری پولنگ کل پولنگ ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *