دنیا کا بہترین ایئرپورٹ کونسا ہے ، نام سامنے آگیا

دنیا کا بہترین ایئرپورٹ کونسا ہے ، نام سامنے آگیا

ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈ 2024 کی سروے رپورٹ کے مطابق قطر ایئر پورٹ نے سنگاپور کو شکست د یکردنیا کے بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ لگا تار 12 مرتبہ دنیا کا بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ سکائی ٹریکس برطانوی کمپنی جو ہر سال مسافروں سے لیے جانے والے سروے کی روشنی میں ایئرپورٹس کی پوزیشن کا تعین کرتی ہے۔اس کے مطابق رواں سال قطر کے ہوائی اڈے کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان سرویز کے تحت دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی سہولیات کے اعتبار سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ قطر ایئرپورٹ کو اپنے جدید ڈیزائنز اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے یہ اعزاز ملا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز 2023 میں سنگاپور کے پاس تھا۔ 2021 اور 2022 میں دوحہ بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔

جبکہ 2020 میں سنگاپور دنیا کے بہترین ایئرپورٹ میں شمار ہوتا تھا۔ قطر ایئرویز کے سی ای او بدر محمد المیر نے کہا ہے کہ حمد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ قطر ایئرپورٹ کو یہ کامیابی ٹیم اور شراکت داروں کی محنت اور لگن سے حاصل ہوئی ہے۔ قطر اس سال آپریشنل ایکسیلنس کی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ مسافروں کی مہمان نوازی اور وسیع و عریض ٹرمینل کے ذریعے قطر ایئرپورٹ یہ کامیابی حاصل کرسکا ہے ۔ محمد بدر المیر نے مزید کہا کہ مسافروں کے لیے سفر میں آسانی فراہم کرنا، ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی توقعات پر پورا اترنا قطر ایئرپورٹ کا عزم ہے ۔ خیال رہے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2023 میں مسافروں کی آمد و رفت غیر معمولی رہی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے 45 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں۔ جو کہ 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ تھا۔ خیال رہے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے مقابلے میں بھی یہ اضافہ زیادہ تھا۔ دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ 2023 میں 17 ویں نمبر پر تھا جو کہ اب 2024 میں 7 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ سیول کے انچیون نے فیملی فرینڈلی ایئرپورٹ کی حیثیت میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ ٹوکیو کے ہنیدا اور ناریتا ایئرپورٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کوویڈ۔ 19 کے بعد ہانک کانگ 22 ویں نمبر سے 11 ویں نمبر پر پہنچا ہے۔ ہانک کانگ کو ملنے والی یہ کامیابی مسافروں کی آمد و رفت میں اضافے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ سیئٹل ٹاکوما ائیرپورٹ اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکا اور 24 ویں نمبر پر چلا گیا۔ جبکہ ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈ 2024 میں پیرس چارلس ڈی گال، میونخ ، زیورخ اور استنبول ایئرپورٹ پہلی 10 پوزیشنوں کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *