عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مبینہ جعلی خط ٹویٹ

عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مبینہ جعلی خط ٹویٹ

عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ سے مبینہ جعلی خط ٹویٹ کر دیا گیا، آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک جعلی خط ٹویٹ کیا گیا جس میں آر او باجوڑنے این اے 8میں ہونیوالے ضمنی الیکشن سے متعلق الزام لگایا تھا کہ آئی ایس آئی افسران نے آر او باجوڑ کے دفتر آکر انہیں دھمکایا اور دبائو میں لانے کی کوشش کی۔خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ آئی ایس آئی افسران نے مجھے پولنگ سٹاف تبدیل کرنے کا کہا اور پولنگ سٹاف کا ڈیٹا بھی مانگا گیا۔

 

 

 

عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ کی جانب سے جعلی خط ٹویٹ ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کرنیوالے مذکور خط کو جعلی قرار دیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی اس جعلی خبر کو نظر انداز کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *