وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک سے سمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
انہوں نےہدایت جاری کی ہے کہ جب تک ملک سے سمگلنگ کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک آگے ترقی نہیں کر سکے گا اس لئے ملک سے سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔ جب تک ملک میں سمگلنگ ختم نہیں ہو گی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سمگلرز کا خاتمہ کئے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا ، اس لئے ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف نے سمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون پر چیف آف آرمی سٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو سمگلنگ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، ان کو کسی صورت میں بھی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔