21اپریل کو ضمنی انتخابات، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عوام سے اپیل کر دی

21اپریل کو ضمنی انتخابات، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عوام سے اپیل کر دی

21اپریل کوہونیوالے ضمنی الیکشن سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے عوام سے بڑی اپیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نےعوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ آپ سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو اپنے حلقے میں نکلیں اورپی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نےخدشہ ظاہر کیا کہ ضمنی الیکشن میں9 فروری والی داستان نہ دہرائی جائے۔ ایکس پر پی ٹی آئی کارکنان کیلئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 21 اپریل اتوار والے دن پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔آپ کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے، پاکستان میں اگر جمہوریت نے چلنا ہے تو ووٹ کا ایک بہت بڑا عنصر ہے، میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ 21 اپریل کو اپنے حلقے میں نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشانات کو پہچانیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ کریں، سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر رہیں، اور جب پولنگ کا وقت ختم ہو اور انتخابات کا رزلٹ اعلان ہو، تو اپنا فارم 45لے کر فارم 47ملنے تک آراو کے آفس میں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو پھر خدشہ ہے کہ 9 فروری والی داستان نہ دہرائی جائے۔اس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنا فارم 47 لیں اور فارم 45 کے مطابق وضع کرائیں۔

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر.الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر؛سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 21 اپریل2024 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ2017 کی سیکشن182 کے مطابق 19 اپریل کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *