وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیوایریا میں ایک پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا میں پی ایس او پیٹرول پمپ کے داخلی راستے پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پاکستان نیوی کے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئل ٹینکر کو آگ لگنے کے واقعے میں فی الحال کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواتاہم آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ پولیس کی ٹیمیںٹ ینکر میں آگ لگنے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد قریبی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔