گورنر خیبرپختونخوا نے جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی مسائل پر وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا

گورنر خیبرپختونخوا نے جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی مسائل پر وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا

خیبرپختونخوا میں جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی مسائل پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے خط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا کے جامعات کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے گورنر سیکٹریٹ نے جامعات کے تعلیمی معیار اور دوسرے مسائل پر رپورٹ مرتب کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے جامعات کو درپیش مشکلات کو فوری حل طلب ہے۔جبکہ آئندہ سینیٹ اجلاس میں صوبائی حکومت سے جامعات کے بجٹ کی تقسیم اوردیگر مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔خط میں خیبرپختونخوا پبلک سیکٹر جامعات ایکٹ 2012 میں موجود خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ جبکہ خط میں اسمبلی سے جامعات ایکٹ میں ترمیم کی اشد ضرورت پر زور دیا۔یہ بھی کہا گیا کہ مستقل وائس چانسلرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے معیاری تعلیم زوال کا شکار ہورہی ہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ سے معاملے کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *