پارلیمنٹ کی مسجد سے قیمتی جوتے چوری

پارلیمنٹ کی مسجد سے قیمتی جوتے چوری

عام مساجد سے جوتے چوری ہونا ایک عام سی بات ہے تاہم کسی حساس عمارت میں ایسے واقعات کا رونما ہونا غیر معمولی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پارلیمنٹ ہاؤس پیش آیا ہے جہاں حساس عمارت میں چور گھس آئے اور جوتے چوری کر کے لے گئے ۔

ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئیں ہیں ،ایک درجن سے زائد افراد ،صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری ہوئیں جس کے باعث متاثرہ نمازیوں کو پریشان اور ننگے پاؤں واپس جانا پڑا۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا کی ایک مسجد کے باہر 3لاکھ روپے مالیت کے قیمتی جوتے چوری ہو گئے تھے، واقعہ ٹیکسلا میں اسلام آباد-پشاور موٹر وے (ایم ون) پر ہکلہ کے قریب مسجد میں پیش آیا تھا جہاں شہری نماز پڑنے کیلئے مسجد میں گیا اور جب واپس باہر آیا تو اس کے 3 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی جوتے چوری ہو چکے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *