جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل

جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتھاد کونسل کے رہنما جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی جانب سے ایوان میں باجا بجایا گیا تھا۔گزشتہ روز صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس سے جوں ہی خطاب کا آغاز کیا تو ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابا شروع کر دیا ، اراکین کی جانب سے گو زرداری گو اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔ آج جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

ارکان قومی اسمبلی کی معطلی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اپریل 2024 ء کو دونوں ایوانوں میں جمع ہونے والے صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کے دوران ایم این ایز جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان نے نازیبا زبان کا استعمال کیا، اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اسٹیج پر دھمکی آمیز انداز میں پہنچے ، انہوں نے سیٹیاں اور تالیاں بجائیں ۔ قابل اعتراض نعرے لگائے، بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کیے گئے ،جس سے ایوان کا تقدس پامال ہوا۔ قومی اسمبلی میں رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے رول 30 کی صریح خلاف ورزی کی گئی اور اسپیکر کے اختیارات کو نظر انداز کیا گیا ہےاور ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا گیا۔ جس کی وجہ سے ایم این اے جمشید احمد دستی اور ایم این اے محمد اقبال خان کی آئندہ اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *