ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14.4 ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.05 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.31 ارب ڈالر تھے ۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 14.4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ایس بی پی نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ کے ایک ارب ڈالر واپس کیے۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر معمولی کمی کے بعد 13.44ارب ڈالر ہوگئے۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.04 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.40 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.1 ملین ڈالر کمی ہو ئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے رواں مالی سال ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں4ارب ڈالرز سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9.335 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، 30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 3.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.423 ارب ڈالرتھا۔
رواں مالی سال کے آغازسےاب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر4.044 ارب ڈالراضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پرجاری اعدادوشمارکے مطابق 29مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 13.379ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.040 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.339 ارب ڈالرہے۔