محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان سے بارشوں کا سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی پر آج اور کل ہلکی سے متعدل شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے۔آج کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے،24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں ہلکی سے درمیانی اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب78 فیصد ہے جب کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواکی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ بلوچستان میں پسنی، اورماڑہ، جیونی گوادر، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔خیبر پختونخواہ کے ضلع پارا چنار میں بھی طوفانی بارشوں سے کچے مکانات گرگئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری
آج اور 19 اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہوگا۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔