کوئٹہ میں 3.5شدت کا زلزلہ، گہرائی 58 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 58 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پچھلی چند دہائیوں کے دوران پاکستانی علاقوں میں کئی ہولناک زلزلے آئے جن میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔اب تک سائنس بھی اس کی درست پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہی ہے اس لئے یہ آفت تباہی و بربادی لے کر آتی ہیں لیکن احتیاتی تدابیر سے اس کے نقصانات کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ صدی کا سب سے بڑا زلزلہ31مئی1935 میں کوئٹہ میں آیا تھا جس میں تیس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور کوئٹہ شہر تباہ ہوگیا تھا۔ اس کی شدت رکٹر اسکیل پر آٹھ اعشاریہ ایک تھی۔