پنجاب پولیس نے شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کردی

پنجاب پولیس نے شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کردی

پنجاب پولیس سے متعلق ٹویٹ کرنا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو مہنگا پڑ گیا، امریکی کونسل خانے میں شکایت دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی پنجاب پولیس کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کیخلاف ٹویٹ پر پنجاب پولیس نے امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر انوش اور پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ کر کے شہباز گل نےمذہبی رنگ دیا۔پنجاب پولیس نے درخواست امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے نام دائر کی۔ڈاکٹر انوش مسعود 9مئی واقعات کی متعدد انکوائریاں کر رہی ہیں۔ شہباز گل اس وقت امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں امریکی انتظامی افسران کیخلاف دھمکی آمیز پروپیگنڈا کرے تو ہم کارروائی کریں گے،امریکی انتظامیہ شہباز گل کے خلاف انکوائری کر کے کارروائی کرے۔

 

یاد رہے کہ  شہباز گل نے17 فروری 2024 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’فتح مکہ کی سنت ﷺ پر بھی ان کا فیصلہ تو وہ بے گناہ عورتیں ہی کریں گی جن کو ناحق جیلوں میں رکھا گیا صرف اس لئے کہ محترمہ میں اخلاقی دلیری نہیں تھی کہ غیر قانونی کام سے انکار کر دیتیں۔ لیکن انہوں نے اچھی پوسٹنگ کے لئے کچھ عورتوں کے گھر اور زندگی تباہ کر دی۔ انشااللہ ان کا حساب ہوگا‘۔

 

 

شہاز گل کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب پولیس نے جوابی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ پنجاب پولیس نے ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے سینئر پولیس اہلکار، یعنی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، ایس ایس پی (آئی این وی) لاہور کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد اور غیر ضروری ہتک آمیز الزامات اور جسمانی نقصان کی دھمکی کا سخت نوٹس لیا ہے۔’

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *