سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری، پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑھنے کے بعد ایک ہزار700 روپے کی کمی ہوگئی ہےاور قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار458 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے زائد ہو گئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

ڈالر کی قدر میں معولی اضافہ
جمعرات کو کاروبار کے اختتام  پر انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 4پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر278.44پر بند ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 2200روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 51ہزار 900روپے کی ملکی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت اٹھارہ سو روپے کے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 9سو 64روپےہو گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *