یو ٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

یو ٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت کا چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پرسبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپےکی سبسڈی دی جائےگی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلوہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹےکا 10 کلوکا تھیلا 648 روپےمیں دستیاب ہوگا۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔پیکیج کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر بے نظیر انکم صارفین کے لیے گھی فی کلو 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔تاہم ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور نے گھی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کر تردید کر دی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 335 روپے کلو تھا۔

اس سے قبل انکشاف ہوا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے 9 میں سے 4 زونز رمضان پیکج کے تحت سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ایبٹ آباد زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج کے تحت مقررہ سیل اہداف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔کراچی زون کی سیل 3 ارب 20 کروڑ ہدف کے مقابلے 3 ارب 18 کروڑ رہی، کوئٹہ زون کی سیل ایک ارب 40 کروڑ ہدف کے مقابلے ایک ارب 32 کروڑ رہی، پشاور زون کی سیل 6 ارب 12 کروڑ ہدف کے مقابلے 5 ارب 73 کروڑ ریکارڈ کی گئی، اور ایبٹ آباد زون کی سیل 4 ارب 80 کروڑ ہدف کے مقابلے 4 ارب 51 کروڑ سے زائد رہی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *