سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کردیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کیساتھ مشاورت بھی کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کچھ ہی دنوں میں پرویز خٹک کی پارٹی اعلی قیادت کیساتھ ملاقات متوقع ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کچھ صوبائی رہنما راضی نہیں ہیں اور اس میں سب سے زیادہ بڑی رکاوٹ نوشہرہ سے ہے ۔
یادرہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پرویز خٹک سے بات چیت جاری ہے تاہم ان کی ابھی تک شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،خیال رہے کہ پرویز خٹک نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ میں حالات کو دیکھ کر لائحہ عمل طے کرونگا، موجودہ حکومتوں کو خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا، نوشہرہ کیلئے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے جو واپس ہوگئے ہیں۔