سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر3ماہ کے پیشگی نوٹس کی شرط لاگوکر دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا گیا جس کے مطابق 25سال مکمل کرنے والے سرکاری ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے بارے پیشگی آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا نوٹس 3ماہ قبل دیں گے، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا پیشگی نوٹس نہ دینے پرانکوائری ہوگی ، سرکاری ملازمین25 سال کی ملازمت مکمل کرنے پر پنشن حاصل کرسکتے ہیں،ایک مرتبہ تحریری طور پر رضاکارانہ پنشن سے آگاہ کرنے کو حتمی تصور کیا جائے گا اور اس فیصلے کو واپس لینے کی اجازت نہیں ہوگی ، مطلوبہ ملازمت پوری نہ ہونے کی صورت میں ریٹائر منٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں متعلقہ افسرکو ذمہ دار ٹھہرانے کےلیے انکوائری ہوگی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *