وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےماڈل نادرا آفس بنانےاور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ماڈل نادرا آفس سے سروس ڈلیوری میں بہتری سے عوام کو سہولت ملے گی۔انہوںنے غیر موثر ، زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کارڈ کو جلد بند کرنے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے احکاما ت بھی جاری کیے ۔محسن نقوی نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کیلئے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
نادرا پاکستان کی پہچان ہے، عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کیلئےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں،پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی،پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کیلئے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موجودہ چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بہترین کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیرافسر نے انتہائی محنت سے فرائض انجام دے کر نادرا کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے۔