انٹربینک میں ڈالر 278.44روپےکا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 278.44روپےکا ہو گیا

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہوگیا۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام  پر انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 4پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر278.44پر بند ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 2200روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 51ہزار 900روپے کی ملکی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت اٹھارہ سو روپے کے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 9سو 64روپےہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوگزشتہ کئی روز کی تیزی کے بعد مندی کارحجان رہا۔کے ایس ای 100 انڈکس 150.35 پوائنٹس (0.21 فیصد) کی کمی کے بعد 70333.31 پوائنٹس اورکے ایس ای 30 انڈکس 81.97 پوائنٹس کی کمی کے بعد23120.58 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 354 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 146کمپنیوں کی حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 193 کی قیمت میں کمی اور15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طورپر44 کروڑ، 20 لاکھ، 96 ہزار653 کمپینوں کے حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 16.034ارب روپے تھی۔ گزشتہ روزپاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 3 کروڑ، 91 لاکھ، 17ہزار، 872 حصص، فوجی سیمنٹ لمیٹڈ 2کروڑ، 79 لاکھ، 51 ہزار937 حصص اورکوہ نورسپننگ ملز کے دوکروڑ، 64 لاکھ، 76ہزار500 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *