خام تیل کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی

خام تیل کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی

مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں 3 فیصد کی بڑی کمی ہو گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کمرشل انوینٹریز بڑھنے پر مارچ 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے امریکی خام تیل کمی کے بعد83 ڈالر فی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل 2.70 فیصد کمی سے 87.40 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی تھی۔برینٹ خام 81 سینٹ کی کمی کے بعد 89.64 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 69 سینٹ کمی کے بعد 84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ 92.18 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھاجو اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ اضافے کی سطح پر ہے۔ اتوار کو ٹریڈ بند ہونے سے قبل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 64 سینٹ بڑھ کر 85.66 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *