چینی کارساز کمپنی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

چینی کارساز کمپنی نے گاڑیوں کے  شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

چینی کار ساز کمپنی چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے 2 سال مکمل ہونے پر کراس اوور ایس ایو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کر دی۔ 

چینی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل کرلئے ہیں اس موقع پر چیری نے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 95 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 17 اپریل 2024 سے ہوگا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانیوالی دنیا کی سب سے بڑی چینی کمپنی (BYD-Build Your Dreams)نے اپنے لوکل پارنٹرMega Conglomerate Pvt Ltd کیساتھ پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔چینی کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آرہا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ بی وائی ڈی اپنی ای وی کی پیداوار کو پاکستان میں مقامی طور پرتیار کرے گا جس سے پاکستان رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں ایکسپورٹ کرسکے گا۔ بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا ایک بڑا ثب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *