موٹر سائیکل خریداروں کے لئے اچھی خبر آگئی

موٹر سائیکل خریداروں کے لئے اچھی خبر آگئی

صارفین کی آسانی کے لئے بینکس اور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نےموٹر سائیکل آسان اقساط پر خریدنے کے لئے مختلف آفرز متعارف کروا دی ہیں ۔

کیوں کہ مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کے لئےنئی موٹر سائیکل نقد خریدنا بس ایک خواب ہی بن کر رہا گیا تھا۔ کیوں کہ یاماہا وآئی بی آر 125 کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یاماہا وآئی بی آر 125 کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے تاہم میزان بینک کے صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ وہ اپنی یہ پسندیدہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔میزان بینک کے صارفین ایک سال کی آسان اقساط پر بلاسود یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کل قیمت کا 25فیصد ( 1 لاکھ 13ہزار 125روپے) پیشگی ادا کرنے ہوں گے۔

باقی رقم ایک سال کی مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کر نا ہو گی۔ ماہانہ قسط 33ہزار 925روپے ہو گی۔ اس پلان میں صارفین کو پیشگی رقم کے ساتھ 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی ادا کر نا ہو گی۔اب میزان بینک کے صارفین کو موٹر سائیکل خریدنے کے لئےپریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ موٹر سائیکل کیسے خریدیں گے ؟ میزان بینک نے اپنےصارفین کے لئے اچھا پیکیج متعارف کروا دیاہے۔اس سے موٹر سائیکل سواراپنی سواری سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اور اپنے روز مرہ کے کاموں کے لئے انہیں کئی بھی جانا ہو تو ان کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *