ماضی میں شوٹنگ کے دوران پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی مرد اداکار پر فدا ہوگئی تھیں۔
ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں انہیں ماضی میں ساتھی اداکار پر فدا ہونے سمیت دوسرے معاملات پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کی وائرل کلپ کچھ دن قبل عید الفطر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکارہ شوہر فہد مرزا کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں۔ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے پروگرام میں شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہوچکے اور وہ دو سے چار افراد ہو چکے ہیں۔ مذکورہ پروگرام کے دوران ثروت گیلانی نے بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ روم کے ایئرپورٹ پر اچانک ملاقات کرنے کا واقعہ بھی بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ بھارتی فلم ساز کی بڑی مداح رہی ہیں۔
اب اسی انٹرویو کی وائرل ہونے والی کلپ میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ انہیں دوسرے افراد کی جانب سے سب سے بری بات یہ لگتی ہے کہ وہ انہیں دیکھ کر کہتے ہیں کہ میں دو بچوں کی ماں نہیں لگتی۔ وائرل کلپ میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں شوٹنگ کے دوران وہ ساتھی اداکار پر فدا ہوگئی تھیں۔ اداکارہ کی جانب سے ساتھی اداکار پر فدا ہوجانے کی بات پر ان کے شوہر فہد مرزا چونک گئے اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا؟ شوہر کے چونک جانے پر ثروت گیلانی نے وضاحت کی کہ تب وہ غیر شادی شدہ تھیں۔ اگرچہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے قبل شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار پر فدا ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے مذکورہ اداکار کا نام نہیں بتایا۔