محکمہ موسمیات نے بارشوں کے 2خطرناک سلسلوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے 2خطرناک سلسلوں کی پیشنگوئی کر دی

بارشوں کے دو اسپیلز کی پیشنگوئی، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ 17اپریل سے 22اپریل تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں آندھی چلنے کے علاوہ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ پیشنگوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق ملک میں بارشوں کے دو نئے اسپیلز کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پہلے اسپیل میں 17 اپریل سے 22 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔جبکہ بلوچستان میں 17 سے 19 اپریل جبکہ سندھ میں 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب میں 18 تا 19 اپریل خیبرپختونخوا میں 17 تا 21 اپریل آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 تا 22 اپریل بارش،آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

دوسری جانب 25 تا 29 اپریل کے دوران دوسرے موسمی سلسلے کے باعث ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ دوسرے اسپیل کے دوران بھی کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ بارشوں کے باعث خضدار، زیارت، زوب، شیرانی، مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، کیچ،پنجگور، گوادراور تربت کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامیہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے اثرات شدید شدید ہونے لگے، گوادر، چاغی، نوکنڈی اور جیونی سمیت پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *